8 جون 2014 - 14:52
وزيرخارجہ: پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات، اولین ترجیح

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمدجواد ظریف نے کہا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات ميں ہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق وزيرخارجہ جواد ظریف نے آج تہران میں مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے سربراہ آیت اللہ مھدوی کنی کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے ایران کے صدر کے دورہ ترکی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات، ایرانی حکومت کی ترجیحات میں ہے اور اس دورے کے موقع پر علاقے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مسائل کا جائزہ لیاجائےگا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی تہران اور انقرہ کے تعلقات کا جائزہ لینے کےلئے ایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر جارہے ہيں۔

.......

/169